متفرق

پیپلزپارٹی قائدین کا دورہ ہنزہ، تنظیم سازی کے لئے مشورے، ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کافیصلہ

ہنزہ ( اجلال حسین ) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری انجینئر اسماعیل ، نائب صدر پی پی پی و سابق ڈپٹی سپیکر جمیل آحمد کانو تنظیم سازی کے موقع پر جب ہنزہ پہنچ گئے توپاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے جیالوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے تنظیم نو کے سلسلے میں ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں جیالے کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر پارٹی عہداداروں نے جیالوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو گلگت بلتستان کو صوبہ دے سکتا ہے اس سے قبل بھی سن2009میں بھی صدارتی گورنیس آرڈ کے مطابق گلگت بلتستان کو صوبے کا سیٹ آپ دیا تھا اور انشاللہ بہت جلد پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہی گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا سکتا ہے۔

اس موقع پر صوبائی عہدیدارن نے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر ہمت ہے تو پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ دیں ہم برملا کہتے ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں ہمت نہیں کہ گلگت بلتستان کو ایک آئینی صوبے کا درجہ دے ۔پا انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بغیر معاوضے دئیے پاکستان مسلم لیگ کی حکومت خالصہ سرکار کے نام پر عوام کے ذمینوں پر قبضہ کر رہی ہے، مگر ہم ان کو ایسا نہیں کرنے دینگے اگر عوام سے زمین لینا چاہیتے ہے تو عوام کو ان کے زمینوں کا معاوضہ دیکر لینا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایسا کوئی بھی ضلع نہیں ہے جہاں پر خالصہ سرکاری ہو۔ ہم محترمہ رانی عتیقہ غضنفر علی خان جو کہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے خواتین کے سیٹ پر براجما ہے ہم دعوت دیتے ہے کہ اس بل کو منظور کرنے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر حمایتوں پارٹیوں کے ساتھ دیکر عوام کے حقوق پر ڈالنے والے حقوق کا دفاع کرے۔ عہداداروں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں عوام سکھ کی سانس لے رہے تھے جبکہ اس وقت گلگت بلتستان کے عوام کو نہ بجلی ہے نہ ملازمتیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اس وقت جو گلگت بلتستان کے سرکاری اداروں میں جو بھی اسامیاں پر کررہے ہیں اپنے من پسندوں میں وہ بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے دور اقتدار کے اسامیاں ہے۔ جبکہ علاقے میں خوراک کی شدید قلت ہے گندم کی دانہ دانہ کے لئے عوام درپدر کی ٹھوکرے کھا رہے ہیں ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قائدین نے تنظیم ساز کے دوران جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان چائینہ اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کے عوام کے لئے تنکہ کا حسہ بھی نہیں دیا ہے جس کا ااظہار صدر پاکستان ممنون حسین نے گلگت بلتستان کے اکثیرتی اسمبلی ممبران کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے صدر پاکستان نے مزید کہا ہے کہ اب دیر ہو چکا ہے کہ سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کو شامل کیا جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین نے تنظیم نو کے معاملے پر جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ انشااللہ بہت جلد جیالوں کی اکثیریت رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے جمہوری انداز میں اج ہر ایک کارکن سے مشورہ لیا گیا ہیں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ہنزہ کے صدر ، جنرل سیکرٹری اور کابینہ کا اعلان کیا جائے گا ۔

اجلاس میں مرکزی قائدین نے کہا کہ ہنزہ حلقہ 6میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لینگے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ ایک ٹارگٹ ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیداور کو بھاری اکثیریت سے جیتا سکے۔ مرکزی قائدین نے جیالوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اج ہم نے ضلع ہنزہ میں پارٹی کی تنظم سازی کے لئے اپنا پہلا دورہ ضلع ہنزہ کا کر دیا ہے ہمیں امید ہے کہ سابقہ ادوار کی طرح ہنزہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ تنظیم ساز کے تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آمجد حسین ایڈ وکیٹ، جنرل سیکرٹری انجینئر اسماعیل، سابق ڈپٹی سپیکر سینئر نائب صدر جمیل آحمد اور سابق سپیکر وزیر بیگ نے خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button