متفرق

احتجاجی ٹولیوں نے ثابت کردیا کہ انہیں گلگت بلتستان اور پاک فوج کی قربانیوں سے کوئی سروکار نہیں، پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈوکیٹ

گلگت (پ ر) پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و انصاف گلگت بلتستان اسمبلی اورنگزیب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سمیت بعض نام نہاد تنظیموں نے احتجاجی ٹولیوں کے ذریعے یہ ثابت کردیا ہے کہ ان کو گلگت بلتستان اور پاک فوج کی قربانیوں سے کوئی سروکار نہیں گلگت بلتستان کے لئے انتہائی اہمیت حامل منصوبہ جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر و توسیع سے متعلق ٹینڈر نوٹس اخبارات میں مشتہر ہوچکا ہے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا پورا کردیا جس کے باعث عوام خوش ہے جبکہ مٹھی بھر مخالفین کے پیٹ میں مروڈ اٹھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں داریل میں فوجی جوانوں کی شہادت کے باوجود علاقے میں انتشار اور افراء تفری پیدا کرنے کی کوشش پیپلز پارٹی کی روایتی سیاست ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں پاک فوج اور صوبائی حکومت کی جانب سے امن اور ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات ہضم نہیں ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کو خالصہ سرکار اراضی تو کبھی سی پیک منصوبہ ا و رکبھی گلگت سکردو روڈ کے نام پر لڑانے کی سازش ناکام بنادی گئی ہے گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہے اور پیپلز پارٹی کارکردگی اور سازشوں سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام نے ان کو8جون کو مسترد کرکے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button