متفرق

بیانگسہ برالدو میں برفانی تودہ گرنے سے کے ٹو کی طرف جانے والا راستہ بند

شگر(عابد شگری)بیانگسہ کے مقام پربرفانی تودے گرنے کی وجہ سے برالدو کے ٹو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ہے۔بیانگسہ گاؤں دونوں جانب سے محصور ہر کر رہ جانے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کیمطابق شگر کے دور افتادہ گاؤں بیانگسہ برالدو میں گذشتہ رات اچانک مغربی سائیڈ پر پہاڑوں سے برفانی تودوں کی گرنے کا شروع ہوگیا جو کہ کئی گھنٹے جاری رہے برفانی تودوں کی زد میں آکر کے ٹوکیلئے جانے والی سڑک مکمل بند ہوگیا ہے۔اور بیانگسہ کے باسی گاؤں تک محصور ہوکر رہ گیا ہے۔لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مشرقی سائیڈ پر بھی اویلانج کا خطرہ بدستور موجود ہیں اگر مشرق کی طرف سے بھی برفانی تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہوجائے تو مئی کے آواخر بیانگسہ گاؤں کا ملک کے شہروں کا زمینی رابطہ مکمل منقطع ہوجائے گا۔اس صورت میں لوگوں نے غذائی قلت کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے اور شگر انتظامیہ اور حکام بالا سے صورتحال سے فوری نوٹس لیکر حالات کا جائزہ لینے اور قبل الزوقت لوگوں کی حفاظت اور غذائی قلت سے بچانے کیلئے اقدمات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button