تعلیم

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد ہنزہ میں سالانہ نتائج کی تقریب منعقد

ہنزہ ( اجلا ل حسین ) علم ایک ایسی دولت ہے جو زندگی بھر ختم ہوتی ہے علم حاصل کر و اس میں دولت بھی ہے اور عزت بھی ، علم حاصل کرناپیغمبروں اور اماموں کا میراس ہیں۔ گو رنمنٹ گزلز ہائی سکول علی آباد کے منعقدہ تقریب برائے سالانہ نتائج کے موقع پر بحثیت مہمان خصوصی فدا کریم نے کہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاتعلم حاصل کر نا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے اور ہمیں چاہیے کہ مرد سے بھی زیادہ عوام تعلیم حاصل کر ے ہمیں خوشی ہے کہ نہ صرف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان میں خواتین تعلیم کے میدان میں مردوں سے آگے ہیں جس کی وجہ سے اج مردو ں کے مقابلے میں خواتین بھی سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے مشکور ہے جن کے بدولت اج سرکاری سکولوں میں تقریباً مفت تعلیم دیتے ہے اور قابل اساتذہ ہمارے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں ماضی میں بھی سرکاری سکولوں سے زیر تعلیم حاصل طلباء و طالبات اج سرکار ی محکموں میں اچھے پوسٹوں پر عوام کی خدمت کر رہے ہیں تاہم پرائیویٹ سکولز بھی گزشتہ 20سالوں سے تعلیمی میدان میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں تاہم ان کی ماہانہ فیس بھی زیا دہ ہے۔ ہم امید کرتے ہے کہ اب بھی سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلباء تعلیمی میدان میں اگے بڑھ کر نہ صرف ہنزہ بلکہ پورے پاکستان میں قوم کا نام روشن کریں۔

مہمان خصوصی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپ مبارک بادی کے مستحق ہے سکول کی بلڈنگ کی خستہ حالی کے باوجود چھوٹے بچوں کو خیموں میں بھی تعلیم دے کر سکول کی کار کردگی حوصلہ افزا ہے اور اپ کی محنت کی وجہ سے مجموعی طور پر سکول کی رزلٹ91فیصد کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ہم توقع کرتے ہے کہ آئندہ سال اس سے بھی زیادہ اچھی کارکردگی سامنے لائے گے۔ انہوں نے میڈیا کے وساطت سے ہم صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہے کہ گزشتہ سال انے والی خوف ناک زلزلے کی وجہ سے سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اس کی دوبارہ تعمیر اور مرمت کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع ہونے سے بچ سکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیر مین ایس ایم سی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد نے کہا کہ اساتذ ہ کو چاہیے کہ بچوں کے ساتھ کلاس روز میں دوستانہ ماحول کے ساتھ پڑھائے تاکہ بچہ کو سمجھ میں آئے اور اساتذہ اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے کلاس کی کار کردگی اچھے سے اچھے پوزیشن لانے کی کوشش کرے اور سرکاری کی طرف سی دی جانے والی تنخواہیں کو حلال کرتے ہوئے سکول حاضری اور محنت سے بچوں کو پڑھائی تاکہ پرئیوایٹ سکولوں کی طرح سرکاری سکولوں میں والدین اپنے بچوں کو داخلہ دینے پر مجبور ہو جائے۔تقریب سے نمبردار سلم خان خطاب میں کہا کہ سکول میں بچوں کی تفریحی سرگرمیاں ہو نے چاہیے تاکہ بچے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی سکول کا نام روشن کرے پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد ہنزہ نسم بانو نے شرکاء مہمان اور والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہی کہ ہم ان والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہے جو اپنے اولاد کی سکول میں حاضری اور کارکر دگی پوچھنے کے لئے ہفتہ یا ما ہوار سکول میں اتے ہے اور اپنے بچوں کی کارکردگی پوچھے کر جاتے ہیں اور ہم امید کرتے ہے کہ والدین سکول کی فلاح بہبود اور تعمیر وترقی میں کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

fg colge 2

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے سالانہ نتائج کے موقع پر سکول انتظامیہ نے شاندار تقریب کا انعقاد ہو ا جس میں طالبات نے اپنی شاندار صلاحتیوں کو آگے بڑھتے ہوئے ملی نغمے ، ٹیبلو اور مزاحیہ خاکے بھی والدین اور دیگر مہمانوں کے سامنے پیش کئے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے انتظامیہ نے سکول کی سالانہ تنائج کا اعلان کیا جس کی مجموعی رزلٹ91فیصد رہی جبکہ سکول سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات کے علاوہ کلاس سطح پر پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات کو نقد انعامات کے ساتھ میڈل بھی پہنایا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button