جرائم

ضلع گلگت میں‌گزشتہ سال 261 لیٹر شراب اور 35 کلو گرام چرس پکڑا گیا:‌پولیس

گلگت ۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کے زیر صدارت پولیس ہیڈ کوارٹرز میں نارکوٹکس کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اے ایس پی سلمان نے ضلع گلگت کے مختلف تھانوں ، جگلوٹ، جٹیال، ائیر پورٹ، سٹی، بسین ، کے آئی یو، دنیور اور نومل پولیس سٹیشن میں 2018کے دوران پکڑی جانے والی منشیات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 261لیٹر شراب برآمد کر کے 23مقدمات قائم کئے گئے اور سارے مقدمات چالان کئے گئے۔صرف مجرموں پر جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ تقریباً35کلو گرام چرس جبکہ 3.5کلوگرام افیون برآمد کر کے 30مقدمات قائم کئے گئے اور سارے مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کئے گئے۔ بریفنگ کے اختتام پر آئی جی پی نے کہا کہ منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ یہ لوگ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ معاشرے میں منشیات پھیلاکر یہ جرائم پیشہ افراد نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں منشیات کہاں سے لائی جاتی ہیں۔ کون لوگ اس میں ملوث ہیں اس پر مختلف اداروں کے تعاون سے ایک مکمل رپورٹ تیار کی جائے۔ تاکہ اس کی روشنی میں منظم اور مربوط طریقے سے منشیات کی روک تھام کے لئے Campaign شروع کی جائے۔ ثناء اللہ عباسی نے کہاکہ منشیات کے مقدمات میں جن ملزمان کی بیل پر رہائی ہوئی ہے اُن کی ضمانت کی منسوخی کے لئے اپیل دائر کی جائے۔ Intelligence اداروں سے لسٹیں لی جائیں۔انوسٹی گیشن کو مضبوط کیاجائے۔پراسکیوشن کے ساتھ ان مقدمات کے حوالے سے باقائدہ میٹنگ کی جائے ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ذمہ داروں کے ساتھ ملکر کام کیاجائے۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی کرائم فرامن علی، اے آئی جی حنیف اللہ ، اے آئی جی محمد جمیل، ایس پی ہنزہ اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button