ثقافت

ایوانِ اقبال سکردو میں شاندار محفلِ مشاعرہ منعقد

 سکردو(نامہ نگار) جشن نوروز اور یوم پاکستان کے سلسلے میں سکردو میں گزشتہ رات کو ایوان اقبال سکردو میں بزم علم وفن کی طرف سے نوروز اور یوم پاکستان کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینیئر وزیر و وزیر برقیات حاجی محمد اکبر تابان تھے ۔جبہت تقریب کے میر محفل ااکادمی ادیبایات اسلام آباد کے چئیرمین قاسم بوگھیو تھے۔ تقریب میں وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی ، پارلیمانی سیکریڑی و ممبر قانون ساز اسمبلی محمد شفیق، ممبران قانون ساز اسمبلی عمران ندیم اور محمد امین نے بھی شرکت کیں۔ محفل مشاہرے گلگت، نگر،شگر، گانگ چھے اور سکردو کے کہنہ مشق شعرا نے وطن عزیر اور آزادی کے علاوہ علاقے کے مسائل کے حوالے سے خوبصورت شاعری کیں۔ اور محفل میں لوگوں سے بہتر شاعری پر بردست داد حاصل کیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیئر وزیر و وزیر برقیات حاجی محمد اکبر تابان نے کہا کہ بلتستان ملک کا انتہائی پرامن اور ادب وثقافت سے مالا مال خطہ ہے ۔ علاقے کے شاعرہ ،ملکی سطح کی بہترین شاعری کرسکتے ہیں ۔۔انہوں نے کہا کہ شعرا اور قلم کار کو حق ہے کہ وہ حالات کے مطابق شعر گوئی کرے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ان کو مسائل کے حوالے سے درست معلومات ہونی چائیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت ملک سمیت علاقے میں معاشی ترقی کے لیے کوشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام الناس کی سہولت کے لیے ملک بھر میں ایسے میگا پروجیکٹس پر کام کررہی ہے جس سے عوام الناس کو براہ راست فائدہ حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خواہش ہے کہ ان علاقوں میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڑ پر اس سال ضرور کام شروع ہوگا۔ انہوں نے بہترین پروگرام کا انعقاد پر بزم علم وفن اور ضلعی آرگنائزینگ کمیٹی کی کوشیشوں کی بھی تعریف کیں۔ انہوں نے کہا کہ سکردو میں بزم علم وفن علاقے میں ادب کی فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔

تقرئب سے میر محفل کی حثیت سے خطاب کرتے ہوئے اکادمی ادیبات کے چےئر مین قاسم بوگھیو نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک بھر میں متعدد مشاہروں میں حصہ لیا ہے لیکن آج سکردو میں محفل مشاعرہ انتہائی شاندار رہا۔شعرا کی سوچ نہایت مثبت اور شعرا نے عوامی مسائل کو نہایت خوش اسلوبی سے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان ملک کا انتہائی خوبصورت اور ادبی لحاظ سے نہایت اہم خطہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ادب کے مزید فروغ کے لیے اکادمی ادیبایات بھرپور کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے مضبوط ادبی کلچر کو ملک بھر میں روشناس کرنے اور یہاں کے شعرا کو بھی بہتر مقام دینے کے لیے اکادمی ادیبایات کا دفتر گلگت بلتستان میں کھول دیے جائینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button