متفرق

ہلالِ احمر کو حکام صرف قدرتی آفات کے دوران یاد کرتے ہیں، مشکلات کا ازالہ کرنے کی توفیق کسی کو نہیں ملتی: نور العین، صوبائی سیکریٹری

گلگت(پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری نورالعین نے کہا ہے کہ ہلال احمر پاکستان ملک کا ایک قومی ادارہ ہے جس کی بنیاد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناع کے دست مبارک سے رکھی گئی ہے۔ یہ ادارہ قیام پاکستان سے اب تک پورے ملک جبکہ گزشتہ ایک دہائی سے گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ افرادکی امدادوبحالی اور دیگر فلاحی خدمات کی انجام دہی میں صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہا ہے مگر سوائے کسی آفت کے وقوع پذیر ہونے کے‘باقی دنوں میں کسی کو بھی ادارے کی ان فلاحی خدمات کوپزیرائی دینے اورادارے کو درپیش مشکلات کا ازلہ کرنے کی توفیق نہیں ہوئی جس کی وجہ سے یہ قومی ادارہ مختلف حوالوں سے نشیب وفراز کا شکاررہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ہلال احمر گلگت بلتستان میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہلال احمر گلگت بلتستان نے گزشتہ سال کے خوفناک زلزلہ سے متاثرہونے والے ہزاروں خاندانوں کی امدادوبحالی میں جو خدمات سرانجام دیئے وہ علاقے کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھنے کے قابل ہیں جبکہ بنیادی صحت،ابتدائی طبی امداد،انسانی اقدارکی پرچار اور نوجوانوں کے اندررضاکارانہ خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی ادارے کی خدمات لائق ستائش ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہلال احمر پاکستان مستقبل قریب میں چین،جرمنی،کنیڈا،سوئس اور دیگر ممالک کی ریڈکراس اورریڈکریسنٹ سوسائٹیز کے تعاون سے گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں کام کا آغاز کررہی ہے جس سے علاقے سے غربت وپسماندگی کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں بھرپور مددملے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہلال احمر گلگت بلتستان کے صوبائی آفیسر صحت ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ہلال احمر گلگت بلتستان کا سٹاف ایک فیملی کی مانند ہرکام کو باہم مشاورت اور احساس ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج قومی وبین الاقومی سطح پر بھی ادارے کی فلاحی خدمات کو بھرپور پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button