چلاس میں میڈیکل سٹورز پر چھاپے، زائد المعیاد ادویات تلف کر دئے گئے

چلاس(مجیب الرحمان)میونسپل مجسٹریٹ کا ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ میڈیکل سٹورز پر چھاپے ادویات کی ایکسپائری اور صفائی ستھرائی کی چیکنگ کی۔میونسپل مجسٹریٹ تنویر احمد نے اسسٹنٹ کمشنر چلاس کے حکم پر ڈرگ انسپکٹر محمد مسلم اور نائب تحصیلدار شیخ فرید کے ہمراہ تمام میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے۔کئی میڈیکل سٹورز سے کچھ ایکسپائر ادویات بھی برآمد ہوئے۔جنہیں اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز کی موجودگی میں تلف کر دئے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز نے کہا کہ انسانی جانوں سے کسی کو زیا دتی کرنے نہیں دینگے۔روازنہ کی بنیاد پر ایکسپائر اور مضر صحت اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

کیٹاگری میں : صحت