صحت

پسن نگر میں سید آباد سہارا ویلفیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد

گلگت(ریا ض علی )سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کے زیر اہتمام پسن نگر میں فری ختنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے 60سے زائد بچوں کے ختنے کئے گئے۔جبکہ فری میں ادویات بھی تقسیم کیا گیا۔ سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت نے فارماسیوٹیکل ایجنسیوں کے تعاون سے وادی نگر کے گاوں پسن میں ایک روزہ فری ختنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ماہر ڈاکٹروں نے بچوں کے ختنے کئے گئے اور بچون میں فری ادویات بھی تقسیم کی گئی ۔ سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کی جانب سے کیمپ کی انعقاد پر فلاحی تنظیم پسن نے سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ڈبلیو او صحت کی میدان میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا گیا کہ سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت دیگر پسماندہ علاقوں میں بھی صحت کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے حکومت اور محکمہ صحت کے زمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پسماندہ علاقوں میں صحت کے مسائل کو حل کر سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button