متفرق

مقامی لوگوں کی ملکیتی زمین کو مبینہ طور پر سرکاری ظاہر کرنے کے خلاف اہلیانِ برمس گلگت کا احتجاجی مظاہرہ

گلگت( سٹاف رپورٹر) ملیکتی زمین کو خالصہ سرکارالاٹ کرنے پربرمس پائین، بالا، کھر اور نگر ل کے عوام نے گورنر گلگت بلتستان ہاوس کے باہر پرامن احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے کئی گھنٹے تک گورنر ہاوس کے باہر دھرنا دے کر احتجاج کیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک معطل رہی ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ برمس بالا میں سرکارہ نے ہماری ملیکتی زمین پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ زمین ہماری قبرستان کے لئے الاٹ ہے۔ مگر حکومت اس قبرستان کی زمین کو خالصہ سرکار قرار دے کر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین کا مذید کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے صوبائی حکومت کے لئے زمینوں کی قربانیاں دی ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے گورنر ہاوس ، چیف سیکریٹری ہاوس و دفتر ، ہسپتال اور دیگر سرکاری دفاتر کے لئے اپنے زمینیں بلا معاوضہ فراہم کی ہے۔ اس قربانی کے برعکس ہمیں ہمارے ملیکتی زمینوں سے دستبرار کیا جانے رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ برمس کے عوام نے نہ صرف صوبائی حکومت بلکہ عوام گلگت کے لئے بھی قربایناں دی ہے گلگت شہر کے عوام آج جو صاف پانی استعمال کر رہے ہیں وہ بھی برمس عوام نے بلامعاوضہ فراہم کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گورنر ہاوس ، چیف سیکریٹری ہاوس ، دفتر ، ہسپتال سمیت دیگر سرکاری اداروں کی زمین ہمیں واپس دی جائے اور برمس بالا میں قبرستان کی زمین سرکار کو دینے کے لئے تیار ہیں۔ حکومت ہماری زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے سے باز رہے بصورت دیگر شہر کی حالات خراب ہونے کاخدشہ ہو سکتا ہے جس نے ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button