تعلیم

کھرمنگ کے دلکش سیاحتی مقام منٹوکھا آبشار کے قریب محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) کھرمنگ منٹھو کھاآبشار ہوٹل اینڈ رسٹورنٹ میں بیسک فاونڈیشن منٹھوگھانے محکمہ سیاحت کی اشتراک سے محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بلتستان بھرسے معروف شعراء نے شرکت کی۔ محفل مشاعرے کی صدارت ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشارت حسین نے کی جبکہ معروف ادیب و شاعر پروفیسر حشمت کما ل الہامی اور ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے رہنما ڈاکٹر کاظم سلیم مہمانان خصوصی تھے۔ مشاعرے میں شعرا نے اپنے شعروں سے شرکا کے دل جیت لئے جبکہ شرکاء محفل، شعرا کے شعروں سے خوب محضوظ ہوئے۔ مشاعرے کے میزبان معروف شاعر و رہنماء تحریک انصاف گلگت بلتستان سید امجد زیدی نے ضلع کھرمنگ میں ادبی بورڈ کی قیام میں ڈی سی کھرمنگ سے تعاون کی اپیل کی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے ادبی بورڈ کی تشکیل میں بھر پور تعاون کا اعلان کیا ہے۔ بعد میں شرکا ء محفل سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر کاظم سلیم نے کہا ہے کہ ادب معاشرے کا اہم حصہ ہے قدیم یونان میں ادب معاشرے کا اہم ستون ہوا کرتا تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ کھرمنگ میں ادبی بورڈ کی قیام میں وہ زاتی طور پر مکمل تعاون کریگا۔ آخر میں محفل مشاعرے کے میزبان سید امجد زیدی نے تمام مہمانوں، شعراء بلخصوص اے ڈی محکمہ سیاحت کفایت علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی محافل کی انعقاد کے تعاون کرینگے۔ واضح رہے کہ یہ ضلع کھرمنگ میں اس نوعیت کی پہلی محفل ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button