متفرق

دو دنوں سے جاری بارشوں سے ضلع ہنزہ کا علاقہ شناکی بھی شدید متاثر ہو گیا ہے

گلگت( خبر نگار خصوصی)گزشتہ دو دنوں سے جاری بارش نے ضلع ہنزہ کے علاقہ شناکی کے تمام گاؤں حسین آباد ،مایون ،خانہ آباد اور ناصر آباد شدید متاثر ہوگئے ہیں ۔سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے سڑکیں جگہ جگہ بلاک ہوگئیں، گلگت اور ہنزہ کے درلخلافہ علی آباد کے زمینی راستہ منقطہ ہوگیاہے اوربجلی اور موصلاتی نظام بھی تباہ ہوگیا ہے،بجلی نہ ہونے سے بیرون علاقہ رابطہ بھی بند ہوگیا ہے ،لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گیں ہیں اورنظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، کہیں علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرکے دوسرے گاؤں میں اپنے اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں تاہم اس طوفانی بارش سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پانی کے کول،کہیں درخت اورکاشکاری کے کھیت تباہ ہوگئے ہیں ۔2010ء کے لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے شدید متاثر ہ گاؤں کے مکین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ متاثرین کے لئے بنایا گیا شلٹر ز بھی گزشتہ سال زمین مالک نے سرکار کی طرف سے زمین کی کرایہ نہ ملنے پر ان کو بے دخل کیا تھا اور اس وقت قدیم آباد کے مکین شدید خوف وہراس کا شکار ہے اور کیوں کہ پہاڑی تودے گرنے اور لینڈ سلائڈنگ وقفہ وقفہ سے جاری ہے اورانتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر امدادی کارروائی نہیں کیا گیا تو بڑی جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے ۔واضح رہے۔ ہنزہ شناکی کے گاؤں مایون اور خانہ آباد کا شاہراہ قراقرم سے ملانے والا راستہ بھی لینڈ سلائڈنگ اور سیلابوں سے راستہکہیں مقامز پر تباہ ہو کر رہ گیا ہے ۔ضلعی انتظامہ اور منتخب نمائندے کا اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں آٹھانے پر اہل علاقہ شدید مایوس اور لوگ اپنی مد د آپ امدادی کاررائیاں کررہے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button