متفرق

ہلال احمر گلگت بلتستان نے جگلوٹ میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ 45 خاندانوں میں امداد اشیا تقسیم کر دیں

گلگت(پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی(جی بی ڈی ایم اے)اور ضلعی انتظامیہ گلگت کے تعاؤن سے سب ڈویژن جگلوٹ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ45سے زائدخاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کردیں۔ امدادی اشیاء میں کمبل،ترپال شیٹس،کچن کا سامان،بالٹیاں،بخاریاں اور دیگر گھریلوے استعمال کی چیزیں شامل تھیں جوکہ ہلال احمر کی صوبائی سکریٹری نورالعین کی سربراہی میں ادارے کی ٹیم اور انتظامیہ کے افسران نے متاثرین میں تقسیم کردئیے۔

اس موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے ہلال احمر گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری نورالعین نے کہا کہ ہلال احمر علاقے میں طوفانی بارشوں کے شروع ہونے کے پہلے روز سے ہی ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم کے زمہ داران کے ساتھ رابطے میں ہے اور بارشوں کے نتیجے میں انسانی جان ومال کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے مگر مواصلاتی نظام کے ردہم برہم ہونے اور سڑکوں کی بندش کے باعث ادرے کی ٹیمں دوردراز علاقوں میں جاکر لوگوں کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ نہ لے سکیں ہے۔تاہم رابطہ سڑکیں بحال ہوتے ہی ہلال احمر کی امدادی ٹیمیں تمام اضلاع میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریگی اور متاثرین کی ہرممکن مددکی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلال احمر پاکستان ملک کا قومی ادارہ ہونے کے ناطے حکومت اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے اور گلگت بلتستان سطح پر وقوع پذیر ہونے والے مختلف آفات سے متاثرہ لاکھوں خاندانوں کو ادارے کی جانب سے امداد باہم پہنچائی گئی ہے۔ انہوں نے بارشوں سے مختلف علاقوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور انسانی آبادی کو ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے دلی ہمدردی کا اظہاربھی کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button