متفرق

بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ضلع دیامر میں 400 گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں، حاجی رحمت خالق رہنما جے یو آئی

گلگت(فرمان کریم)جمیعت علماء اسلام گلگت بلتستان کے رہنماء وسابق رکن اسمبلی گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق نے جمعرات کے روز گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حالیہ بارشوں کے باعث دیامر میں تباہی ہوئی ہے 400گھرمکمل تباہ ہوئے ہیں عوام کھلے آسمان تلے ہیں راشن ختم ہونے عوام حالت مرگ میں ہیں حکومت نام کی کوئی شے نظر نہیں آرہی ہے ۔سرکار کے منتخب نمائیندے اپنے حلقوں میں جانے سے قاصر ہیں ہم ان کو عوام منتخب نمائیندے تسلیم نہیں کرتے ہیں جو مشکل وقت میں بھی اپنے حلقوں کے عوام کی دادرسی کرنے کے بجائے اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں رہنماء نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اگر اپنارویہ نہ بدلاتو دیامر سے ایک ایسی منظم تحریک اٹھے گی جو ممبروں کواستعفیٰ دیکرگھروں کو جانے پر مجبورکریں گے ۔اس سے قبل حکومت ہوش کے ناخن لیں اور دیامر میں متاثرین عوام کو راشن کی فراہمی اور امدادی ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہونگے انہوں نے مطالبہ کیا متاثرین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button