تعلیم

رکن صوبائی اسمبلی عمران ندیم نے برالدو کونر میں گرلز سکول کا افتتاح کردیا

شگر ( سٹی رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی عمران ندیم نے برالدو کونر میں گرلز سکول کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر علاقے کے سرکردگان اور عمائدین کی کثیر تعدا د موجود تھے کونر میں گرلز سکول کے افتتاح کے موقع پر عمران ندیم نے کہا کہ دوران الیکشن برالدو کونر کے خواتین کی جانب سے گرلز سکول کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے میں نے بخوشی قبول کرلی تھی۔ برالدو جیسے پسماندہ اور ہارڈ ایریاز کیخواتین کی تعلیم کے حصول کے لئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ آج میں نے ان سے کیا گیا وعدہ پورا کر لیا ہے۔

اس موقع پرگاؤں کے خواتین اور طالبات میں خوشی کی انتہا نہ رہی اور رکن اسمبلی کے لئے گائے کا تحفہ پیش کیا اور کہا کہ ہم جیسے غریب اور پسماندہ و دور افتادہ علاقے کی خواتین اور طالبات کے مطالبے کو عملی جامہ پہنا کر عمران ندیم نے اپنا حق ادا کیا ہے آج ہم انتہائی خوشی محسوس کررہی ہے ہمارے ریجن میں گرلز سکول نہ ہونے کے ساتھ عورتوں کی تعلیم پر کوئی دھیان نہیں دیتا تھاجس کی وجہ سے یہاں کے خواتین سخت مشکلات کا شکار تھیں اس موقع پر خواتین نے رکن اسمبلی کے لئے نیک دعائیں اور تمناؤں کا ظہار کیا گیا۔

اس موقع پر رکن عمران ندیم نے برالدو اور باشہ کا دورہ کیا اور عوامی مسائل دریافت کئے ۔ عمران ندیم نے برالدو اور باشہ ویلی میں عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی ،ہسپتالوں میں ادویات اور سٹاف کی کمی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔ دورہ برالدو کے موقع پر مختلف گاؤں کے عوام نے رکن اسمبلی کو عوامی مطالبات درخواست کی شکل میں پیش کیا اور اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا اس موقع پر عمران ندیم نے کہا برالدو اور باشہ میں عوام کو درپیش مسائل کی حل کے لئے کوشاں ہے میری خواہش ہے کہ عوامی مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوسکیں اس موقع پر عوام کی جانب سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر رکن اسمبلی کا شکریہ ادا کیا گیا عمران ندیم نے کہا کہ موجودہ اے ڈی پی میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ جبکہ برالدو ویلی میں دو اہم معلق پُل کو آر سی سی بنانے کا منصوبہ اے ڈی پی میں شامل رکھا گیا ہے حلقے کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی ،طبی مراکز میں ادویات اور عملے کی بروقت فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button