سیاست

فی بوری 27،000 روپے کرایہ اداکرنا حکومت گلگت بلتستان کی نااہلی ہے، امجد حسین ایدووکیٹ صدر پیپلزپارٹی

گلگت(پ ر) صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج ایک آٹے کا تھیلہ 2700روپے میں پڑ رہا ہے یہ لوگ اگر ایک بوری گندم کا کرایہ 27000روپے لے رہے ہیں تو یہ ان کی نااہلی کی وجہ سے جی بی کے بجٹ سے ادا کرنے پڑتے ہیں یہ کرایہ جی بی کے عوام کا خون چوس کر لے رہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ،سنےئر نائب صدر جمیل احمد اور صوبائی سکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سعدیہ دانش و دیگر نے جگلوٹ کے دورے کے موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی نااہلی اور کم علمی کی وجہ سے اصل سیلاب متاثرین تک امداد نہیں پہنچ رہی ہے لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزاررہے ہیں ۔انہیں نہ ٹینٹ ملے ہیں اور نہ آٹا اور نہ ہی صحت کی سہولیات مل رہی ہیں ۔حکومت کی زیر نگرانی آٹا بلیک میں فروخت ہورہا ہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سڑکیں کھول رہے ہیں اور واٹر چینلز کی مرمت اور بحالی کا کام کررہے ہیں ۔آٹا بجلی اور ادویات ناپید ہے ۔سڑکوں کی بحالی اور بروقت طبی امداد نہ ملنے سے خاتون اور بچے کی ہلاکت افسوسناک ہیں ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور یہ صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔حکومت صرف دھمکیاں اور اخباری بیانات کے ذریعے نظام چلارہی ہے ۔اس موقع پر پی پی پی کی طرف سے جگلوٹ میں متاثرین میں امدادی چیکس بھی تقسیم کئے گئے اور گھر گھر جاکر متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button