چترال

چترال، زلزلہ کے ایک روز بعد زمینی تودہ گرنے سے خاتون اور بچی جان بحق

چترال ( بشیر حسین آزاد ) چترال میں گزشتہ روز کے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اطلاعات کا سلسلہ جاری ہے ۔ تاہم پیر کے روز دروش کے مقام عشریت میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک خاتون اور ایک بچی جان بحق ہو گئی ۔ جان بحق ہونے والی خاتون امتیاز محل وسیم نامی شخص کی بیوی اور سدرہ اُن کی بیٹی بتائی جاتی ہیں ۔ پہاڑی تودہ گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے بڑی جدوجہد کی اور ماں بیٹی کی لاشیں ملبے تلے سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے ۔ جن کی عمریں پینتیس اور سولہ سال بتائی جاتی ہیں ۔

زلزلے سے چترال کے دیگر مقامات سے بھی مکانات کے گرنے اور لینڈ سلائڈنگ کے وجہ سے نقصانات ہوئے ہیں ۔ اور اب تک مختلف مقامات سے مجموعی طور پر تین افراد جان بحق اور چار زخمی ہوئے ہیں ۔ جن میں سے دلاور خان ولد دور خان ساکن کاری شدید زخمی ہے ۔ زلزلے سے کالش ویلی روڈ ، چترال بونی روڈ ، چترال گرم چشمہ روڈ جو پہاڑی تودے اور پتھر گرنے سے مختلف مقامات پر بند ہو گئے تھے ۔ دوبارہ بھال کر دیے گئے ہیں ، تاہم مسافروں کو اب بھی سفر کے دوران کسی بھی قسم کی اآفت سے دوچار ہونے کا خطرہ درپیش ہے ۔گذشتہ روز کے زلزلے کے بعد چترال کے لوگوں خصوصا بچوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ اورلوگ پھر سے ذہنی پریشانی کا شکار ہو چکے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button