معیشتچترال

چین کے دورے کے موقع پر سی پیک کے تحت چترال کو گلگت کے ساتھ لنک کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔ پرویز خٹک

چترال (نمائندہ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سی پیک پراجیکٹ کے نتیجے میں چترال کا مستقبل زبردست روشن ہے کیونکہ یہاں انڈسٹری کو ترقی ملے گی جس میں ٹورزم کا شعبہ بھی شامل ہے اور اس کریڈٹ بھی پی ٹی آئی حکومت کو جاتی ہے جب ہم نے چین کے دورے کے موقع پر چترال کو اس پراجیکٹ کے ذریعے گلگت کے ساتھ لنک کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

بدھ کے روز پولو گراونڈ میں جلسہ عام کے بعد چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال ملک کے خوب صورت ترین علاقوں میں سے ایک ہے جہاں ٹورزم انڈسٹری کی ترقی کے بے پناہ گنجائش موجود ہے اور ہم اسے بھر پور استفادہ کرنے کے لئے لائحہ عمل پر عملی کام کررہے ہیں اور یہ بات بھی حقیقت ہے کہ زراعت اور انڈسٹری کو ترقی دئیے بغیر بے روزگاری پر قابو پانا ممکن نہیں۔

انہوں نے چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان کے مطالبے پر چترال میں کاروباری حلقوں کو درپیش مسائل سننے کے لئے اپنے دفترمیں اجلاس بلانے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر قائد پی ٹی آئی عمران خان ، جہانگیر تریں بھی موجود تھے جنہیں چیمبر آف کامرس کی طرف سے تخفے پیش کئے گئے۔ اپنے خطاب میں صدر سرتاج احمد خان نے چترال چیمبر آف کامرس کو اپنے پاؤں پرکھڑے ہونے میں مدد دینے ، اس کے دفتر کے لئے پلاٹ کی فراہمی اور چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تاریخی فیصلے پر چیمبر کی طرف سے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر عمران خان اور وزیر اعلیٰ نے پلاٹ کی فراہمی کی تختی کی نقاب کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے اور دفتر کا بھی وزٹ کیا۔

چیمبر آف کامرس کے دیگر عہدیدار اتالیق حیدر علی شاہ، منظور احمد ، حاجی محمد خان اور دیگر نے دفتر پہنچنے پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button