ثقافت

نوجوان شاعرہ صبیحہ کمال سماجی و ادبی تنظیم "فکر سوشل فورم” کی صدر منتخب

سکردو(پریس ریلیز) معروف سماجی و ادبی تنظیم فکر سوشل فورم کا اہم اجلاس تنظیم کے چیئرمین ذیشان مہدی کی زیر صدارت ہوا جس میں تنظیم کے ذیلی شعبہ فکر ادب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس پر اظہار اطمنان کیا گیا اور شعبہ ادب کے صدر مصطفی اخوندی کو خراج تحسین یش کیا گیا۔ رپورٹ میں پچھلے ایک سال کے دوران منعقد کی گئی ادبی تقریبات کی تفصیلات شامل تھیں۔اجلاس کے دوران شعبہ ادب کی تنظیم نو کی گئی ہے جس کے مطابق نوجوان شاعرہ صبیحہ کمال کو آئندہ ایک سال کیلئے فکر ادب کی صدر منتخب کی گئی۔ اس موقع پر نئی صدر صبیحہ کمال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکردو میں خواتین شعرا کو ادبی مواقع فراہم کرنا میری اہم ترجیح ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ادب کے ذریعے معاشرے میں شعور کی بیداری کا کام تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آیندہ ایک ہفتہ کے اندر فکر ادب کی کابینہ تشکیل دی جائے گی جس کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button