گلگت بلتستان

کوہستان کے گاوں اتھور باڑی میں ملبے تلے دبے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں

کوہستان( شمس الرحمن کوہستانیؔ )کوہستان کے گاؤں اتھور باڑی میں ملبے تلے دبے23افراد میں سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔ لاشوں کے وارث زیگدون اور مقامی مشر ملک غنی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی لاشیں مقامی لوگوں نے نکالی ہیں ۔ مزید لاشوں کے نکلنے کا امکان عیاں ۔ تحصیلدارکندیا اور ایس ایچ او کو موقع پر بھیج دیا ے ،تصدیق کے بعد تفصیلات بتانے کے قابل ہونگے ۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان۔
تفصیلات کے مطابق بارہ روز قبل کوہستان کی پسماندہ تحصیل کندیا کے گاؤں اتھورباڑی میں ملبے تلے دبے 23افراد کے مقام جسے ورثا اور مقامی عمائدین نے قبرستان قراردیا تھا،سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں ورثا نے حکومت کومطلع کرکے نزدیکی قبرستان میں اُن کی تدفین کردی ۔متوفیان کے وارث زیگدون و علاقائی مشر ملک غنی نے میڈیا کو بتایا کہ چھ افراد کی لاشیں بُو محسوس ہونے پر ملی ہیں اور اُن کی تدفین بھی کردی گئی ہے ۔ ادھر ڈپٹی کمشنر کوہستان راجہ فضل خالق نے رابطے پر میڈیا کو بتایاکہ لاشوں کی برآمدگی کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدارکندیا اور ایس ایچ او کو موقع کی طرف بھیجا ہے ،تصدیق ہونے کے بعد تفصیل بتائی جائیگی، چونکہ علاقہ دور ہے ،جہاں سے واپسی میں وقت لگ سکتاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گوشالی اور کرنگ میں سیلا ب کے دوران مرنے والوں کے لواحقین کو امدادی رقومات دی جاچکی ہیں ،جبکہ اتھور باڑی والے متوفیان کے لواحقین کو جلد رقومات ملیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button