تعلیم

ایلیمنٹری ایجوکیشن بورڈ نتائج کا اعلان، جماعت پنجم میں چپورسن کی سجیلہ اور ہشتم میں گنش ہنزہ کی سمن نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

گلگت (پ ر) آج مورخہ 18اپریل 2016کو بورڈ آف ایلیمنٹری ایگزامینشن گلگت کے زیر اہتمام جماعت پنجم وہشتم کے سالانہ نتائج کے اعلان کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب بورڈ آف ایلیمنٹری ایگزامینشن آف جوٹیال گلگت میں منعقد ہوئی۔ جس میں وزیر تعلیم جناب حاجی محمد ابراہیم ثنائی صاحب نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس کے علاوہ تقریب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت فیض اللہ خان ، ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامیر فریداللہ خان، و دیگر ایجوکیشن آفیسران نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تقریب میں بورڈ آف ایلیمنٹری ایگزامینشن کے اسسٹنٹ کنٹرولر جناب فیصل شاکر نے وزیر تعلیم کی اجازت سے سالانہ نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ بورڈ ہذا کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 13269طلبااورطالبات نے شرکت کی ۔جن میں سے 8655 طلبا اور طالبات کامیا ب قرار پائے ۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 65% رہا ۔جماعت پنجم میں 7967 طلبا اور طالبات نے شرکت کی ۔ جن میں 4762 طلبا اورطالبات نے کامیا بی حاصل کی ۔اس طرح جماعت پنجم کی کامیا بی کا تناسب 60%رہا ۔ جبکہ جماعت ہشتم میں5302 طلبا اور طالبات نے شرکت کی ۔ جن میں سے 3893 طلبا اورطالبات نے کامیابی حاصل کی اس طرح جماعت ہشتم میں کامیا بی کا تناسب 73% رہا ۔

Untitled-3

جماعت پینجم کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق سجیلہ نازبنت غلام رسول گرلز پرائمری سکول شیرسبز تحصیل گوجال ڈسٹرکٹ ہنزہ نے89% نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

محمد جلال اﷲ ولدعارف اﷲبوائز ہا ئی سکول ڈشکن استو ر نے 85% نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

وجدان رمل ولد زاہد حسین گرلز مڈل سکول گنش ہنزہ نے84% نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

جماعت ہشتم  کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق سمن علی بنت محمد علی خان گرلزمڈل سکول گنش ڈسٹرکٹ ہنزہ نے 87% نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

شمیلہ بنت غلام مہدی گر لز ہائی سکول نمبر1 گلگت نے 84.1%نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور اسی سکول کی طالبہ مقدس بنت درویش نے 83.6% نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن جناب فیض اللہ خان نے اپنے خطاب میں وزیر تعلیم کانتائج کے اعلان کے لیے شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے امتحانات کے کامیاب انعقاد اور نتائج کے بروقت اعلان پر بورڈانتظامیہ کو خراج تحسین پیش کی۔

انہوں نے سمسٹر سسٹم کے تحت آئندہ امتحانات کی منظوری پر وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں صدر مجلس وزیر تعلیم گلگت بلتستان حاجی محمد ابراہیم ثنائی صاحب نے بورڈ کے کنٹرولر و ایگزامینشن و جملہ آرکین کو مبارکبادی کی انہوں نے بورڈ آف ایلیمنٹر ی بورڈآف ایگزامینشن کواحسن طریقے سے بروقت پائے تکمیل تک پہنچایا۔ انہوں نے نتائج کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیا ۔تاہم ریاضی اور سائنس کے مضامین میں حوصلہ افزارزلٹ نہ آنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اورمتعلقہ حکام کو ہدایات دی کہ مذکور ہ مضامین کے اساتذہ کے لیے تربیتی وکشاپ کا اہتمام ڈائریکٹر یٹ لیول پر کیا جائے۔انہوں نے کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لیے ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈایریکٹر زاور اے ڈی آئیز کو سکولوں کے دورے کرنے اور طلباء و اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے این ٹی ایس اور ایف پی ایس سی کے زیر اہتمام ہونے والے ٹیسٹوں کی بروقت انعقاد کی یقین د ہانی کرائیں۔ انہوں کے کوالٹی ایجوکیشن کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائیں ۔

انہوں نے مذکورہ بورڈ کو مستقل بنیادوں پر قائم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور بہترین کارکردگی دکھانے پر بورڈ کے زمہ دار و عملہ کو تہنیتی اسناد و انعامات دینے کا بھی اعلان کیا ۔

آخر میں انہوں نے تقریب میں مدعو کرنے پر بورڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button