گلگت بلتستان

کریم آباد ہنزہ کے شمال میں واقع غمیش گاوں ‘پہاڑی تودے کی زد پر ہے’، حکومت اور فوکس پاکستان سروے کرے، مطالبہ

 ہنزہ (اکرام نجمی) کریم آباد ہنزہ کے شمال میں واقع غیمش گاوٗں خطرناک پہاڈی توتے کے زد میں ہے حالیہ بارشوں اور زلزلے کی وجہ سے اس علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تقریبا 15گھرانوں کو ایک عارضی کیمپ میں منتقل کیا گیاہے یہ علاقہ ہون پہاڈی کے بلکل دامن میں ہے اور دیو ہیکل پہاڈی تودہ جسے مقامی زبان میں پلہ ڈکو کہا جاتاہے کسی بھی وقت گر سکتا ہے اس پہاڈی تودے کے گرنے کی صورت میں بہت زیادہ نقصان اور تباہی کا خطرہ ہے مقامی لوگوں کے مطابق اس جگہ پر لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اس کے علاوہ سیلاب اور برفانی تودہ گرنے کا بھی خطرہ ہے ۔

مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت اور فوکس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہرین کے زریعے علاقے اور اس پہاڈی تودے کا سروے کیا جائے، تاکہ کسی فوری خطرے کی صورت میںعلاقے میں مقیم رہائشیوں کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کیا جاسکے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے ۔

حالیہ طوفانی بارشوں اور زلزلے کی وجہ سے قریبی آبادی کے رہائشیوں کو ایک عارضی کیمپ میں منتقل کیا گیا ہے جو 15 گھرانوں پر مشتمل ہیں جبکہ 45مزید گھرانوں کے علاوہ ایک سیپ سکول بھی اس پہاڈی تودے کی زدمیں ہیں ۔

کیمپ میں موجود متاثرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 10خیمے تین کمبل اور کچھ کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی ہے البتہ یہ تعداد نہ ہونے کے برابر ہے مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مزید 45گھرانوں کیلئے ایک مناسب کیمپ کا بندوبست کیا جائے اس علاقے کے لئے جو لنک روڈ موجود ہے وہ بلکل پہاڈی علاقے سے گزرتا ہے جبکہ ایک لنک روڈ جوکہ محفوظ علاقے سے گزر رہا ہے وہ اب تک نامکمل ہے عوام نے حکومت اور گورنر سے اپیل کی ہے کہ اس ادھورے لنک روڈ کو جلد مکمل کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button