مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کا خیال رکھا اور میرٹ کو ترجیح دی، بلتستان کو کونسل میں تین نشستیں دینے پر شکرگزارہیں، شیر علی شگری

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کا خیال رکھا اور میرٹ کو ترجیح دی، بلتستان کو کونسل میں تین نشستیں دینے پر شکرگزارہیں، شیر علی شگری

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگر(عابد شگری)مسلم لیگ (ن) شگرکے سٹی صدر شیرعلی شگری نے نومنتخب اراکین جی بی کونسل وزیر اخلاق،اشرف صدا، سلطان علی اور ارمان شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ میرٹ کا خیال رکھا اور کارکنوں کو عزت دی ہے۔اور کارکنوں کو انکا مقام دلایا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب اراکین کونسل عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دینگے اور کونسل میں عوامی مفاد کے مسائل کے ازالہ اور عوامی مفاد پر قانون سازی کرینگے۔سٹی صدرنے جی بی کونسل میں بلتستان کو تین سیٹ دینے پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی حفیظ الرحمن کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ جس طرح سکردو کے درینہ کارکنوں کا انکا جائز مقام دیا ہے ضلع شگر کو بھی کابینہ میں نمائندگی کا موقع دینگے۔تاکہ نوزائید اضلاع کے اکرکنوں میں پائے جانے والے احساس محرومی اور تشویش کا ازالہ ہوسکیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔