معیشت

اشکومن،تحصیلدار کا دائین بازار میں زائد المعیاد پاپڑ اور دیگر اشیا بیچنے والوں کے خلاف کاروائی ، سامان ضبط

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا)تحصیلدار اشکومن کا دائین بازار ایریا میں چھاپہ،زائد المیعاد پاپڑ اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لئے،دوکانداروں کو وارننگ،پیٹرول کی قیمت 75روپے فی لٹر جبکہ مائع گیس 160روپے مقرر ہیں ،عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تحصیلدار اشکومن خالد انور نے گزشتہ روز دائین مڈل سکول کا دورہ کیا اور اساتذہ کی حاضری چیک کی،انہوں نے سکول کی ناقص سیکیورٹی پر برہمی کا اظہار کیا ۔NEFکی ایک لیڈی ٹیچر کی طویل غیر حاضری کی شکایت پر متعلقہ حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں دائین بازار میں مختلف دوکانوں پر چھاپے کے دوران زائدالمیعاد اشیاء قبضے میں لیتے ہوئے دوکانداروں کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ۔ضبط شدہ اشیاء کو تحصیل چوک چٹورکھنڈ میں تحصیلدار کی موجودگی میں نذر آتش کیا گیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو نرخنامے جاری کردئے گئے ہیں جس پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ضلعی انتظامیہ نے پٹرول کی قیمت 75روپے فی لٹر اور ایل پی جی کی فی کلو قیمت 160روپے مقرر کررکھی ہے زائدوصولی پر ڈیلرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نے پٹرول/ڈیزل کے سابقہ تمام پرمٹ منسوخ کرکے نیا فارمیٹ جاری کیا ہے ڈیلرز حضرات پندرہ روز کے اندر اندر اس فارمیٹ کے تحت دوبارہ پرمٹ حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ بغیر پرنٹ کے تھیلوں میں آٹابرآمد ہونے کی صورت میں دوکاندار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button