متفرق

اٹلی اور پاکستان کے 100 سالہ دوستی کی ایک وجہ پہاڑ پاکستان کے پہاڑ ہیں۔ پاکستان میں اٹلی کے سفیر

اسلام آباد (پ ر) پاکستان میں اٹلی کے سفارتخانہ اور ای وی کے ٹو سی این آر کے باہم اشتراک سے پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقعے پر پہاڑوں اور ما حول کے حوالے سے فلمیں دکھائی گئیں۔ ساتھ ہی ساتھ گلگت بلتستان کی موسیقی نے حاضرین سے داد وصول کیا۔ پونتی کوروو، پاکستان میں اٹلی کے سفیر ، جناب ابو آکف ، وفاقی سیکریٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی، جناب آگستینو ڈا پولینزا، مشہور کوہِ پیما اور صدر ای وی کے ٹو سی این آر، جناب اشرف صدا، ممبر جی بی کونسل گلگت بلتستان، شہزادہ حسین مقپون سپیشل کوآرڈنیٹر برائے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان ، جناب اشرف امان کوہِ پیما، محترمہ عظمیٰ یوسف کوہِ پیما سمیت سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں، نوجوانوں نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقعے پر پاکستان میں اٹلی کے سفیر نے پاکستان اور اٹلی کے 100 سالوں پہ محیط دوستی کی ایک اہم وجہ کے ٹو کو قرار دیا۔ انھوں نے اٹلی کی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں سیاحت اور ماحولیات کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا۔

جناب ابو آکف ، وفاقی سکریٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی نے گلگت بلتستان کو اپنے قدرتی حسن ، پہاڑوں اور گلیشرز کی بنا پر پوری دنیا میں منفرد قرار دیا۔ انھوں نے پاکستان بھر سے سیاحوں کو گلگت بلتستان جا کے اس قدرتی حسن کو دیکھنے کی تلقین کی۔

معروف کوہ پیما، اشرف امان اور عظمی یوسف نے اس موقعے پرپہاڑوں سے اپنے لگاوؑ کے وجہ بتاتے ہوئے انہیں قدرت کا عظیم شاہکار قرار دیا۔ انھوں نے نوجواں کو ترغیب دی کہ اگر ان میں رجحان پایا جاتا ہو تو وہ بھی کوہِ پیمائی کی طرف آجائیں۔

جنا عاشق احمد خان اور ریاض الحسن نے ای وی کے ٹو سی این آر کی گلگت بلتستان میں سیاحت، ماحولیات اور عوامی بہبود کے حوالے سی کی جانے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انھوں نے اٹلی کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ ساری کاوشیں بارآور ثابت ہو رہی ہیں۔ عارف حسین نے مہمانوں کی آمد پہ ان کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button