تعلیم

کھرمنگ میں تعلیمی انقلاب کی کوششیں رنگ لائی ہیں، حسن اسماعیل

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) کوالٹی ایجوکشن کو بر قرار رکھنے کی کوشش کی گئی اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر صاحبان کا بھر پور تعاون رہااور کھرمنگ میں نظام تعلیم میں انقلاب لانے کی کوششیں رنگ لے آئیں ان خیالات کا اظہار پیر کو سبکدوش ہونے والے ڈی ڈی ایجوکیشن حسن اسماعیل نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ کھرمنگ میں پہلے مرحلے میں تین ای سی ڈی سنٹر قائم کیا اس وقت گرلز مڈل سکول سرلینگ ، گرلز مڈل سکول غاسینگ اور گرلز سکول مادھو پور میں ای سی ڈیز کام کر رہے ہیں اگلے مرحلے میں کھرمنگ کے مختلف سکولوں تک ای سی ڈی کا دائرہ کاربڑھایا جائے گا جبکہ ایڈمشن کمپئین کا ثمر ات بھی ملنا شروع ہو گئے ہیں 800 سے زیادہ بچوں کو پورے کھرمنگ کے مختلف سکولوں میں داخل کر الئے گئے جبکہ پرائمری سکول گمنگو میں 150 سے زیادہ نیو ایڈمشن رجسٹرڈہوئے اور اساتذہ کی100فیصد حاضریوں کو یقینی بنایا گیا ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا ضلع کھرمنگ میں بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر کام کرنا کسی چلینج سے کم نہیں تھا لیکن اسٹاف کی تعاون سے کام بخوبی انجام دیا اس میں ہیڈ ماسٹر صاحبان ، اساتذہ ، والدین ، عمائدین اور سکولوں کے تعلیمی کمیٹیوں کے سربراہوں کے تعاون بھی شامل حال رہے ، انہوں نے تعاون پر کھرمنگ کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا وضح رہے ڈی ڈی کھرمنگ حسن اسماعیل پیر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button