عوامی مسائل

خرم ذکی کے قتل کے خلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ، مجرموں کی سرکوبی کا مطالبہ

سکردو ( رجب علی قمر ) نامور سماجی کارکن و صحافی خرم ذکی کی بہمانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف یادگار شہداء سکردو میں بلتستان یوتھ الائنس ،سماجی کارکنا ن ہیومن رائٹس گلگت بلتستان اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے بھر پور مظاہر ہ کیا گیا اس موقع پر سماجی کارکن خرم زکی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمع روشن کیا گیا احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نامور قانون دان بشارت ایڈوکیٹ نے کہا کہ خرم زکی کی قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ایک انسانیت دوست سماجی ورکر کی ٹارگٹ کلنگ حکومتی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ملک میں طالبانائزیشن اور فرقہ ورانہ سوچ کے لوگوں کی بیخ کنی کے بغیر امن ممکن نہیں ہے کراچی میں آئے روز پروفیشنلز پاکستانیوں کی خون کی ندیاں بہہ رہی ہے لیکن سیکورٹی اداروں اور حکومتی خاموشی زندہ انسانوں کی تذلیل ہے جبکہ بلتستان یوتھ الائنس کے صدر عاشق حسین نے کہا کہ نامور صحافی خرم زکی کی بہمانہ قتل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت جلد ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں احتجاجی ریلی سے ہیومین رائٹس کے صدر و نامور صحافی وزیر مظفر حسین نے کہا کہ خرم زکی کی قتل سے ملک بھر میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ورکروں میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے ایک انسان شناس شخص کی قتل پوری انسانیت کی قتل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس موقع پر نجف علی نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے ایک سوشل ورکر سے لے کر عام انسان کی زندگی محفوظ نہیں لیکن حکومت کو ٹس سے مس نہیں ہے اس موقع پر شرکا نے طالبانائزیشن مردباد ،دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button