متفرق

کریم آباد سوشل ویلفیر ایسوسی ایشن کے نو منتخب اراکین نے حلف اُٹھا لیا

ہنزہ(رحیم امان)ہنزہ کریم آباد ویلفیرایسوسی ایشن کے نو منتخب اراکین کے حلف برداری کے پروگرام کا انعقاد ہوا۔اس پروگرام میں اے سی ہنزہ سمیع اللہ فاروقی اور تحصلیدار ہنزہ سلمان علی برچہ کے علاوہ علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔نو منتخب اراکین و عہدداران سے اے سی ہنزہ نے حلف لی۔نو منتخب اراکین میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

نئے کا بینہ کا انتخاب جمہوری انداز الیکشن کے عمل میں لایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک خود مختار الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیاتھا جس نے جمہوری انداز میں جنرل باڈی کے پولنگ کے زریعے صدر اور نا ئب صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا اس عمل کو جنرل باڈی کے اراکین اور کریم آباد کے عوام نے زبردست سراہا۔

یاد رہے کہ کریم آباد ویلفےئر ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد تعلیم اورصحت کے میدان میں بہتری کے لیے اقدامات اُٹھانا اور سا تھ ساتھ ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ا سکی اولین تر جحات میں شامل ہیں۔

اس موقع پر اے سی ہنزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نو منتخب صد رخانم امان اور اسکے کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اسکے علاوہ یہ کہ آپ لوگوں کے اُوپر ایک بھاری زمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ آپ نے اس علاقے کی فلاح بہبود کے لیے کام کرنی ہے۔ایک انسان کی خوبصورتی اسی میں ہے کہ وہ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے بغیر ہار مانے اپنے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں۔کسی بھی علاقے کی ترقی کا راز اس میں پوشیدہ ہے کہ وہاں کے تمام عناصرمل کر اپنا کردار ادا کریں انہوں نے مذیدکہا کہ میں نے ہنزہ کو دیگر علاقو ں سے الگ پایا ایک تو یہاں شرح تعلیم زیادہ ہے دوسری پبلک پارٹسپیشن اداروں میں بہت زیادہ ہے۔اس موقع پر اے سی ہنزہ نے مزید کہا کہ کے ڈبلیو اے اور ٹی ایم ایس علاقے کی ترقی کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں، کے ڈبلیو اے کیلئے حکومت کی جانب سے جو بھی مدد چاہیے ہو گی بھرپور مدد کی جائے گی اور سیاحتی مسائل سمیت دیگر تمام مسائل کا ہم مل کر حل نکال ینگے اور ڈسٹرکٹ ہنزہ کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

اس موقع پر نو منتخب خاتون صدر خانم آمان نے کہا کہ میں اے جی ایم ممبران اور الیکشن کمیشن کے اعتماد کاشکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے جمہوری انداز اختیار کرتے ہوئے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میری ٹیم کی تعمیروترقی اور کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button