متفرق

پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار شاہ سلیم خان نے حسین آباد ہنزہ کا دورہ کیا

ہنزہ(اجلا ل حسین) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامز د امیدوار میر سلیم خان کا حسین آباد کے عوام کے ساتھ ملاقات ، حسین آباد پہنچے پر میر سلیم خان کا پرتپاک استقبال ہوا ، اس موقع پر حسین آباد اور خانہ آباد کے بیشتر یوتھ اور بزگوں نے ضمنی انتخابات میں بھر تعاون کرنے کی یقین دہانی کر ایا عوام نے میر سلیم خان کو مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے کہ اس سے قبل میر غضنفرعلی خان نے شناکی کے لئے ان کی خدمت قابل تحسین ہیں انشااللہ ہمیں توقع ہے کہ ان کی نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے عوام نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ہنزہ کے عوام کے لئے نوجوان قیادت کی اشد ضرورت آن پڑھی تھی میر سلیم خان کی شکل میں ایک نوجوان اور قابل سیاست ہنزہ کے عوام کو ملا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ نوجوان نسل کے لئے روز گار کے موقع پیدا کرنے کے ساتھ ان کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اُن کی مدد کرینگے۔ حسین آباد کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے عہد کیا ہے کہ ہنزہ کے درینہ عوامی مسائل جن میں خصوصاً بجلی کا بحران اور پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے انشاللہ بہت جلد عوام کے لئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دیگر اہم مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائے گی جبکہ خضر آباد تا اسکندر آباد پل یہاں کے عوام کا ایک درینہ مسلہ تھا گزشتہ ماہ وزیر اعلی ٰ گلگت بلتستان اور گورنر گلگت بلتستان نے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے جبکہ حسین آباد سے ناصر آباد تک کا لنک روڈ جو کہ سابقہ حکومت کی ناہلی کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا ہے انشا للہ اسی سال اس کی توسع کے ساتھ مٹلنگ پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے عوام حسین آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی یہاں کے عوام نے ہمیں عزت دیا ہے اور اس دفعہ بھی عوام نے جس جذبے کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کرا دیا ہے انشاللہ ہم بھی اپ کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button