ٹھیکے اور نوکریاں بیچنے والی جماعت کس منہ سے شفافیت کی بات کر رہی ہے؟ حاجی عابد علی بیگ ،معاونِ خصوصی وزیر اعلی

ٹھیکے اور نوکریاں بیچنے والی جماعت کس منہ سے شفافیت کی بات کر رہی ہے؟ حاجی عابد علی بیگ ،معاونِ خصوصی وزیر اعلی

10 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( پ ر) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی عابدعلی بیگ کہا ہے کہ جس پارٹی کو ایک بچہ چلا رہا ہے اور اس بچہ پارٹی کے نا م نہا د قیا دت کے فضو ل باتوں کا جواب دینا بھی ہم فضول سمجھتے ہیں ،پیپلزپارٹی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی قا ئدا نہ صلا حیتوں سے خو ف کھا بیٹھی ہے اور آ ئے روز من گھڑ ت الزا ما ت کے سوا کچھ نہیں کر پا رہی ، انکی کرتوتوں کا عوام کو روز اول سے ہی علم ہے ، ڈوبتے کو تنکے کا سہا را کے مصداق پیپلزپارٹی کی کشتی مکمل ڈو ب چکی ہے ، ٹھیکوں کی بند ر بانٹ نو کریوں کی لوٹ سیل والی جماعت اب کس منہ سے شفا فیت کی بات کررہی ہے ، جھو ٹے بیا نا ت پیپلزپارٹی کا وطیرہ بن چکا ہے ، علاقے کو بد امنی کی طرف پہنچا نے وا لی جماعت اگر اپنی حر کتوں اور پرو پیگنڈ وں سے باز نہیں آئی تو انکو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمارے کا رکنا ن ہی کافی ہیں۔

اپنے ایک بیا ن میں معاون خصوصی نے کہا ہے کہ نیب ایک خودمختار ادارہ ہے مدا خلت کی باتیں محض پرا پیگنڈ ہ اور خوف سے ہا نپتے کا نپتے کرپٹ عنا صر کی ساز ش ہے ، ان کا مزید کہنا ہے کہ فورتھ شیڈو ل اور قومی ایکشن پلا ن کو پیپلزپارٹی مذاق سمجھ رہی ہے یہ انکی بیو قوفی ہے او ر انکی یہ بیو قوفی انہیں مزید لے ڈو بے گی ، ، ٹھیکوں کی بند ر با نٹ کے ماسٹر ما ئنڈ اب کس منہ سے ٹھیکوں کی با تیں کرتے ہیں ، سڑکوں پر آ نے کی دھمکی دینے و لے بتا ئیں کتنے افراد لیکر سڑکوں میں آ ؤ گے، گزشتہ حکو مت کا گند صاف کرتے کرتے سا ل پورا ہوتے جا رہا ہے ، صو با ئی حکو مت کی مخلصانہ کوششوں سے نظام کی بہتری عمل میں آئی ، ان پا نچ سالوں میں عوام کیلئے بہت کچھ کرتے جار ہے ہیں ، انہو ں نے مزید کہا کہ عوام باشعور ہیں کسی بھی شعبدہ بازی میں نہیں آئیں گے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔