گلگت بلتستان

مجلس وحدت المسلمین نے کاچو امتیاز حیدر کا استعفی سپیکر قانون ساز اسمبلی کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا

سکردو ( رضاقصیر)مجلس وحدت المسلمین کی ڈسپلن کمیٹی نے رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان کا تحریری استعفیٰ سپیکر قانون ساز اسمبلی کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے ڈسپلن کمیٹی 5ارکان پرمشتمل ہے جس کے چیئر مین ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہیں ممبران میں علامہ شیخ صلاح الدین ، ناصر شیرازی ، علامہ اصغر حسین اور اس عباس شامل ہیں کمیٹی نے 12روز کا چو امتیاز حیدر خان کے تحریری استعفیٰ پر غور وخوض کیا اور باہمی صلاح مشاورت کے بعد رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان کا تحریری استعفیٰ سپیکر قانون ساز اسمبلی کو بھجوانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

اُدھر کاچو امتیاز حیدر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی استعفی معاملہ پر بنائی گئی کمیٹی نے براہ راست مجھے کوئی اطلاع نہیں دی، اور یہ کہ اس فیصلے کے مطابق  انہیں ادھر ادھر سے اطلاعات مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک تحریری فیصلہ نہ ملے اس پر حتمی بات نہیں ہو سکتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button