متفرق

داسوڈیم کی اراضی پر موجود تعمیرات کی مسماری کے لئے کریک ڈاون کی تیاری،متاثرین مشتعل، حالات کشیدہ

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان، متاثرین داسو ڈیم اور ضلعی انتظامیہ میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے واپڈ ا کی با رہا شکایت پر متاثرین کی اراضی جات کی مسماری کیلئے کریک ڈاون کی تیاری شروع کی ہے جبکہ متاثرین مزاحمت کیلئے تیار نظر آتے ہیں ۔ داسو ڈیم کے متاثرین کا موقف ہے کہ وہ حالیہ ریٹ تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی انہیں زمینوں کے معاوضہ دیا گیا ہے، زمینداروں کی گرفتاری اورکریک ڈاون ظلم ہے۔

ادھر سماجی کارکن مولوی ولی اللہ نے تعمیرات کے دوران حراست میں لئے گئے زمینداروں کی حمایت میں اعلان کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طورپرانہیں رہا کرے ورنہ جمعے کے روز سے احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔ واضح رہے کہ داسو ڈیم میں زیر آب آنے والی اراضیات پر حکومتی مداخلت جاری ہے اور کسانوں اور زمینداروں کو اپنے کھیتوں پر کام سے روک لیا گیاہے جس پر متاثرین مشتعل ہیں جبکہ تاحال معاوضہ جات بھی نہیں دیا گیا اور نہ متاثرین نے مجوزہ ریٹ اتفاق سے تسلیم کیاہے۔ داسو ڈیم سے متعلقہ واپڈا ن ذمہ داروں نے اعلیٰ حکام سے شکایت کی ہے کہ لوگ تعمیرات کیلئے دھماکہ خیز مواد استعمال کررہے ہیں جس سے امن و امان کے ساتھ قومی خزانے کو نقصان ہورہاہے جبکہ مقامی لوگوں نے واپڈا کے اس بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کوہستان کو بدنام کرنے کی سازش قراردی ہے اور کہا ہے کہ کوہستان کی تاریخ میں کبھی چنگاری نہیں پھٹی واپڈا اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے غریبوں کی زمینوں کے اونے پونے داموں ہتھیانا چاہتی ہے،جس کی اجازت نہیں دیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button