تعلیم

الچوڑی ہائیر سیکنڈری سکول میں سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک مشین نصب

شگر(عابد شگری)الچوڑی ہائیر سکینڈری سکول فار بوائز میں سٹاف کی حاضری کیلئے بائیو میٹرک  نظام سیٹ کرکے شگر کے سکولوں پر ایک بار پھر سبقت لے گئے۔تفصیلات کیمطابق سیکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر نے تمام سکولوں کے ڈی ڈی اوز کو ہدایات جاری کردیا گیا ہے کہ وہ فوری طور اپنے سکولوں میں بائیومیٹرک سسٹم تنصیب کیا جائے تاکہ اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جاسکیں۔جس پر فوری عمل کرتے ہوئے پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول الچوڑی نے فوری طور سکول میں اساتذہ اور دیگر سٹاف کی حاضری کیلئے بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کا عمل لاکر شگر کے سکولوں پر ایک بار پھر سبقت حاصل کرلیا ہے۔ہیڈ ماسٹر ہائیر سکینڈری سکول و ڈی ڈی اوزالچوڑی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ جون کے بجٹ ک بعد اپنے ڈی ڈی اوز کی حدود میں واقع تمام سکولوں میں بائیومیٹرکس سسٹم کا قیام عمل میں لایا جائے گا اکہ اساتذہ کی جانب سے بغیر اطلاع کے غیر حاضری کو روکا اور نگرانی کا عمل بہتر بنایا جاسکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button