تعلیم

سیکریٹری تعلیم نے علی آباد ہنزہ میں گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا، زلزلے میں متاثر ہونے والے کمروں کی فوری مرمت کے احکامات جاری

ہنزہ ( اجلال حسین ) سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان ثنااللہ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد کا طوفانی دورہ عمارت کی خستہ حالی کے باعث خیموں میں زیر تعلیم ننھے منے طلباء سے معذرت خواہی کا اظہار کیا ایک ماہ کے اندر کلاس رومز کی مرمت کرانے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ دنوں سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان ثنااللہ خان نے ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد میں گرلز ہائی سکول علی آباد کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ہنزہ فقر محمد تھے۔

سیکرٹری ایجوکیشن محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے عمارت کی خستہ حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کلاس پریپ ون تا دوسری جماعت تک زیرتعلیم طالبات جو گزشتہ کئی مہینوں سے خیموں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان سے معذرت کا اظہار کیا۔ سیکرٹری تعلیم نے سکول انتظامیہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکول عمارت میں خستہ حالی کا شکار کلاس رومز کی فوری مرمت کرتے ہوئے خیموں سے نکال کر کلاس روز میں منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کلاس رومز کی مرمت کرنے کے علاوہ سکول میں لیباٹری قائم کرنے کے لئے بھی اسکول انتظامیہ کو احکامات جاری کردئیے۔

انہوں نے سکول عمارت کے معائینے کے علاوہ دیگر کلاس رومز کا بھی دورہ کیا جہاں پر زیر تعلیم طالبات سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے طالبات سے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں سولات بھی پوچھا جہاں پر طالبات نے اپنی قابلیت کے مطابق پوچھے جانے والے سولات کے جوابات دیئے سیکرٹری ایجوکیشن نے سوالوں کے جوابات دینے طالبات کو سراہا۔ سکول پرنسپل میڈم نسیم بانو نے سکرٹری تعلیم گلگت بلتستان کی سکول میں دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گورنمٹ گرلز ہائی سکول علی آباد ہیڈ کواٹر سکول ہونے کی وجہ سے طالبات کی تعداد اضافہ ہے جبکہ گزشتہ سال انے والی خوف ناک زلزلے کی وجہ سے سکول کے چند کلاس رومز کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے چھوٹے بچیوں کو خمیوں میں تعلیم دینے پر مجبور ہے جس کے لئے سکول کی عمارت کی مرمت انتہائی لازمی ہو گیا ہے انہوں نے سیکرٹری ایجوکشن گلگت بلتستان کی سکول کی خستہ حالی کلاس رومز کی فوری مرمت اور لیباٹری کے قیام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button