ثقافت

علی آباد ہنزہ میں جشنِ بہاراں فیسٹیول منعقد فوڈ سٹالز، فنکاروں کے فنون کی نمائش اور موسیقی میلے کا اہتمام

ہنزہ ( اجلال حسین ) علی آباد ہنزہ میں جشن بہاران فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں کریم آباد کے اندر فوڈ اسٹالز اور آرٹزان بازار اور علی آباد میں نائٹ کلچرل شو منعقد ہوا۔ یہ فیسٹول محکمہ سیاحت و ثقافت کے زیر اہتمام منعقد ہوا اور اسکے انتظامات ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرکونسل اور بلتت رورل سپورٹ آرگنائزیشن نے مشترکہ طور پر کیا۔ پروگرام میں ہزاروں عوام اور سیاحوں نے شرکت کی۔ کلچرل نائٹ شو میں مختلف زبانوں میں غزلیں، شاعری، مزاحیہ شاعری، میوزیکل شو اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ گلگت بلتستان کے نامور فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا اور ناظرین سے زبردست داد حاصل کی۔ ناظرین نے محکمہ سیاحت و ثقافت کا فیسٹول کا انعقاد کرنے اور آرٹس کلچر کونسل کو شاندار انتظامات اور پروگرام پیش کرنے پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button