تعلیم

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع دیامر کا مختلف علاقوں میں سکولوں پر چھاپے، غیر حاضر مدرسین کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

چلاس(مجیب الرحمان)ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر امیر خان کا گونر فارم اور بونر داس کے سکولوں پر چھاپے اساتذہ کی حاضری چیک کی۔بونر داس پرائمری سکول میں پوسٹنگ کے بعد ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے مدرس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تنخواہ بند کرنے سمیت محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا۔بونرداس پرائمری سکول کے لئے دو اساتذہ فراہم کردئے۔اور فرائض بہتر انداز میں فرض شناسی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔گونر فارم ہائی سکول میں اساتذہ کی حاضری پر اطیمنان کا اظہار کیا اور استادوں کو شاباش دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دیامر کے مستقبل کو بہتر بنانے میں کوتاہی برتنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button