متفرق

الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان آرفن کئیر پروگرام کے تحت تین سالوں سے 211 بچوں کی تعلیمی کفالت کر رہا ہے

گلگت(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان آرفن کئیر پروگرام کے تحت گزشتہ3 سالوں سے 211 یتیم بچوں کی تعلیمی کفالت کے ساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت بھی فراہم کر رہا ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے ملک بھر سمیت بیرون ملک سے مخیر حضرات مالی تعاون فراہم کر رہے ہیں ، یہ گلگت بلتستان کے صاحب حیثیت لوگوں کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور الخدمت فاونڈیشن کے دست و بازو بنیں ، ان خیا لات کا اظہار امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے آرفن کئیر پروگرام کے زیر اہتمام سال 2015میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے یتیم بچوں کے اعزاز میں رکھی گئی ” ایوارڈ وننگ سیریمنی” میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان سال 2010سے گلگت بلتستان میں سماجی خدمات سر انجام دے رہی ہے، اور الحمد اللہ الخدمت اپنے سات شعبوں میں بھر پور انداز میں خدمات سر انجام دے رہی ہے، ڈپٹی منیجر آرفن فیملی سپورٹ پروگرام عظیم شہزاد نے کہا کہ ہم آرفن کئیر پروگرام میں نہ صرف تعلیمی کفالت کر رہے ہیں بلکہ چائلڈ کئیر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت بچوں کی اخلاقی تربیت اور تعمیرکردار بھی کرتے ہیں، اس وقت پورے پاکستان میں 78 سنٹرز کے قیام پر کام جاری ہے ، الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے ریجنل پروگرام منیجر محمد طاہر رانا نے اس موقع پر آرفن کئیر پروگرام کا تعارف پیش کیا اور پروگرام کے اختتام پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں ایوارڈزاور سکول بیگز تقسیم کر دئیے گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button