سیاست

پیپلز پارٹی استور 17اپریل کو صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی جلسہ کریگی

استور( بیورورپورٹ ) پیپلز پارٹی استور 17اپریل کو صوبائی حکومت کے کالے کارتوت بے نقاب کرینگے۔ پیپلز پارٹی استور کے ترجمان نے اپنی ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کی کرپشن، اقرباء پروری ، رشوت ستانی ،میرٹ کا قتل عام ،تعصبات پر مبنی پالیسی ،ملازمتوں اور ٹھیکوں میں بندر بانٹ ،گندم کے کوٹے میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ ، سی پیک میں گلگت بلتستان سمیت استور کو یکسر انداز اور محکمہ پولیس کی خالی آسامیوں میں استور کو مکمل نظر اندازکرنے سمیت استور ویلی روڈ کو کسی اچھی شہرت رکھنے والی فرم کو دلانے کے لئے جد و جہد کے حوالے سے پیپلز پارٹی استور 17مارچ کو پریشان چوک استور میں دما دم مست قلندر کریگی ۔اس دن ضلع استور کا ریکاڑد کا جلسہ ہوگا اورعوامی سمندر اکھٹا کرینگے ۔ انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ ہمیں امید ہے عوام ہمارئے ساتھ بھر پور ساتھ دیں گی کیونکہ استوری عوام کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے حکمرانوں نے بہت بڑی ذیاتی کی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button