متفرق

چھومک پُل کا ٹینڈر آج ہوگا، سپیکر فدا محمد ناشاد

سکردو(رضاقصیر )سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہاہے کہ چھومک پل کا ٹینڈر جمعرات کے روز ہو گا اور8ٹھیکدار مقابلے میں ہیں ان میں سے پانچ ٹھیکدار گلگت سے تعلق رکھتے ہیں تین ٹھیکدر وں کا تعلق بلتستان سے ہے تمام ٹھکیدار آرسی سی پل بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چھومک پل کے بارے بہت ساری غلط فہمیاں پیدا کی گئیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن پل کا ٹینڈر آج بروز جمعرات کو ہورہا ہے جب ٹینڈر ہوگا تو وہ لوگ کیا کہیں گے جو روز ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈے کرتے تھے انہوں نے کہاکہ خدا گواہ ہے کہ ہم نے چھومک پل کی تعمیر کیلئے دن رات ایک کرکے کوششیں کیں انہی کوششوں کے سبب پل کا ٹینڈر ممکن ہو گیا مگر تعجب کی بات ہے کہ بعض لوگ ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈے کرکے سادہ لوح عوام کو گمراہ کررہے تھے ایسے لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ حقائق سامنے رکھ کر بات کریں ہمارے سامنے تمام لوگوں کی عزت ہے ہم کسی کی بے عزتی نہیں چاہتے ہیں لیکن بعض لوگ اپنے عمل سے اپنی بے عزتی کرنا چاہتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button