متفرق

ہنزہ، جاری شدہ کرایہ نامے پر عملدرآمد نہ کروانے پر نیٹکو سٹیشن مینیجر کے خلاف کاروائی

ہنزہ (اجلال حسین ) اسسٹنٹ کمشنر کا نیٹکو افس ہنزہ پرکامیاب چھاپہ ، اسٹیشن منیجر کی من مانی پر قانون کے تحت کاورائی عمل میں لائی گئی۔

گزشتہ دنوں نیٹکو دفتر پر اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے چھاپہ مارا جہاں نیٹکو گلگت بلتستان کی جانب سے جاری شدہ کرایہ نامے کی پاسداری نہیں ہو رہی تھی گزشتہ کئی ماہ سے سٹیشن منیجر اپنی مرضی کے مطابق کرایہ لیکر عوام ہنزہ نگر کو لوٹ رہا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے میڈیا کے ساتھ خصوسی گفتگو میں کہا کہ نیٹکو ہنزہ اسٹیشن کے حکام عوام سے بطور کرایہ ہنزہ تا پنڈی 2100روپے لے رہے تھے جبکہ نیٹکو افس کی جانب سے سرکاری کرایہ 1950روہے فی سواری مقرر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے متعدد بار مختلف پلیٹ فارمز پر آواز بلند کی گئی، مگر اسٹیشن منیجر اپنی مرضی کے مطابق کرایہ لیکر عوام کے ساتھ ظلم کر رہے تھے اسٹیشن منیجر کے اس عمل کا ضلعی مجسٹریٹ نے نوٹس لیتے ہوئے سٹیشن مینیجر کونوٹس جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد نیٹکو ہنزہ کے حکام کی اس مجرمانہ غفلت پر کاروائی بھی کی جائیگی اس کے علاوہ نیٹکو گلگت بلتستان کے حکام سے بھی عوام ہنزہ نگر کے ساتھ ہونی والی ناانصافی کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے مزید کہا کہ عوامی حلقوں کی مطابق ہنزہ سے پنڈی تک غریب عوام سے لی جانے والی کرایہ جو کہ غیر سرکاری کرایہ نامہ وصول کر رہے تھے بلکہ وہاں طالب علموں سے لی جانے والی کرایہ بھی اضافہ تھا۔ نیٹکو پالیسی کے تحت طالب علم کے لیے50فیصد کرایہ میں رعایت دی گئی ہے مگر اس سٹیشن پر اس کے برعکس ہے نیٹکو اسٹیشن ہنزہ نگر کا عملہ طالب علموں سے 50فیصد کرایہ لینے کے بجائے طالب علموں سے 75فیصد کر ایہ لیتے آئے ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button