متفرق

گلگت بلتستان کی ہونہار طالبہ ایمن عامر نے پرائیویٹ پائلٹ کی لائسنس حاصل کر لی

اسکردو(رپورٹ:امرخان جونیئر شگری سے) گلگت بلتستان کی ہونہارطالبہ ایمن عامر نے پرائیوٹ پائلٹ لائسنس حاصل کرلی ہے۔ایمن عامرپرائیوٹ ایئر لائسنس حاصل کرنے والی گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ہے۔  ایمن عامر سابق وزیراعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی بھانجی ہے۔  یاد رہے کہ پی پی ایل نامی ایک نجی کمپنی تربیت اور جانچ پڑتال کے بعد لوگوں کو پرائیویٹ پائلٹ کے لائیسنس جاری کرتی ہے۔

اس کورس کا دورانیہ چھ ماہ پر محیط ہے۔ تربیت میں تین ماہ کی گراونڈ تھیوری کے علاوہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے منظوری کے لئے دو سو گھنٹے طویل پرواز کا تجربہ، موسمیاتی نظام کی سمجھ،  سمت اور نشان کی مہارت، مواصلات کے اصولوں سے مکمل واقفیت ، پرواز کے دوران کارکردگی اور منصوبہ بندی اور حدود ائیرقانون اور اپریشنل طریقہ کاروغیرہ شامل ہیں۔ پائلٹ کورس کرنے سے پہلے ایمن عامر الکوثر یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی۔

انہوں نے اخبار نویسیوں سے گفتگو میں کہا کہ پائلٹ بننا ان کا خواب رہا ہے۔ایمن نے اپنی کامیابی کو والدین اور اساتذہ کی دعاوں اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ انشاء اللہ وہ بہت جلدکسی بھی ائیرکمپنی میں اپنی ذمہ داری سرانجام دے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

2 کمنٹس

  1. Dear Shigri, It is not a big deal , any one who is FSC passed and has enough money can get this from Rawalpindi Flying Club, For admission no test required, if she was able then could have join PAF, mother and father`s prayer not required for it, But their payments required Regards.

Back to top button