پوسٹ خالی، ایک ماہ سے شگر میں ایس پی ندارد

شگر(عابد شگری)ایک ماہ گزر گیا شگر میں نئی ایس پی تعینات نہ ہوسکا۔عبدالرحیم کی تبادلے کے بعد ایس پی شگر کی پوسٹ تا حال خالی ہے۔تفصیلات کیمطابق ایس پی عبدالرحیم کی شگرسے گانچھے تبادلے کے بعد سے اب تک شگر ضلع میں ایس پی کی تعیناتی عمل میں نہیں آسکی ہے اور ضلع میں ایک ماہ سے ایس پی کی پوسٹ خالی ہے۔جس کی وجہ سے نوزائیدہ ضلع میں انتظامی امور کی چلانے کریکٹر سرٹیفکٹ،ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ بنانے کیلئے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لوگوں نے آئی جی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شگر میں کسی نیک اور اچھی شہرت کے حامل کسی ایس پی کی تعیناتی فوری طور عمل میں لایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments