سیاست

کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں میں ہیراپھری ،اقربا پروری اور سنگین بے قاعد گیوں کا نوٹس لیا جائے، عبدالحق، ناظم مالیات جماعت اسلامی

چترال(بشیر حسین آزاد)عبدالحق ناظم مالیات جماعت اسلامی صوبہ خبیر پختونخواہ وسابق ناظم یونین کونسل بروز نے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چترال اور اسکے کلریکل سٹاف کی طرف سے کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں میں ہیراپھری ،اقربا پروری اور سنگین بے قاعد گیوں کا نوٹس لیا جائے۔اُنہوں نے منگل کے روز اس حوالے سے ڈسٹرکٹ کونسل کے باہر دھرنا دیا۔اُنہوں نے کہا کہ کلاس فور کے مستقل پوسٹوں پراسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اسکے عملے کی طرف سے اپنوں کی بھرتیوں سمیت کنٹریکٹ کی بنیاد پر چودہ ہزار روپے فیکس پے میں بھرتیوں پر مزید بھرتیاں اور چودہ ہزار تقسیم درتقسیم نے ان کے کرپشن کو آشکارہ کردیا ہے۔اُنہوں ے نے متعلقہ ذمہ داروں پر مالیاتی کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ویلیج کونسلر کے فنڈز بھی ان کو پورے نہیں ملے۔ا س میں بھی غیرقانونی طورپر کٹائی کی گئی ہیں۔عبدالحق نے ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طورپر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی تقرری عمل لائی جائے۔ دھرنے میں جماعت اسلامی ضلع چترال کے امیر مولانا جمشید احمد ،ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ،تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس،ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولانا عبدالشکور،ڈسٹرکٹ کونسلر شیر محمد،ریاض احمد دیوان بیگی،صدر بار ایسوسی ایشن چترال غلام حضرت انقلابی،عبدالولی خان ایڈوکیٹ،اخوانذادہ رحمت اللہ،مشہور سماجی کارکن عثمان الدین،ڈسٹرکٹ یوتھ کونسلر عبدالوہاب،انسانی حقوق کے چیئرمین نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور بڑی تعداد میں ویلیج کونسل کے ناظمین ،نائب ناظمین اور دوسرے معززین نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button