سیاست

پرنس سلیم کی الیکشن کے لئے اہلیت بہت جلد عدالت میں چیلنج کریں گے، بابا جان کے وکیل نذیر ایڈوکیٹ کا اعلان

گلگت (نعیم انور) گلگت بلتستان کے معروف قانون دان و عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان کے وکیل نذیر احمد ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ عدالت سے بابا جان کو سزا ہونے کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ وہ ضمنی الیکشن کیلئے نا اہل ہو گئے ،آئین اور قانون کے مطابق باباجان سزا یافتہ ہونے کے باوجود بھی ہنزہ کے ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہے ۔اس حوالے سے اگلے ہفتے سپریم اپلیٹ کورٹ میں کیس کی سماعت ہے جہاں باباجان کی اہلیت کے حوالے سے قانونی نکات پربھر پور دلائل دینگے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرنس سلیم کروڈوں روپے کا بنک ڈیفالٹر ہے اور الیکشن کمیشن نے انھیں کس بنیاد پر الیکشن کیلئے اہل قراردے دیا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی کی طرف سے پرنس سلیم کی اہلیت کو بھی عدالت میں چیلنچ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے بہت جلد پرنس سلیم کے خلاف بھی عدالت میں رٹ پرٹیشن دائر کیا جائے گا اور امید سے کہہ سکتا ہوں کہ پرنس سلیم بھی الیکشن میں نااہل قرار پائے گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button