تعلیم

چلاس میں اساتذہ کی استعداد کاری کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

چلاس(مجیب الرحمان)ڈائریکٹر بیسک و سپیشل ایجوکیشن گلگت بابر خان نے ہوئی سکول چلاس میں سیڈا ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورکشاپ کا مقصد جدید تکینیک سے لیس ہو کر طلباء کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔اور اساتذہ کی مہارتوں میں مزید اضافہ ہو۔تاکہ بچے کی ذہنی نشوونما اور تعلیمی استعداد کار میں مزید بہتری ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ استاد ہی انقلاب اور تبدیلی کا ذریعہ ہوتے ہیں۔اور مستقبل کو سنوارنے کا بیڑہ استاد کے سر ہوتا ہے۔اساتذہ نئی تکنیک کا استعمال اپنے اپنے سکولوں میں کریں۔ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن ضلع دیامر اسمٰعیل خان نے رسورسز پرسنز کی کارکردگی کو سراہا اور ماہ مقدس میں کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر محکمہ ایجوکیشن کو مبارکباد بھی دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button