شگر(عابد شگری) ہائیر سکینڈری سکول الچوڑی شگر میں جنرل بزم ادب اور رمضان المبارک کے سلسلے ایک نعتیہ مقابلہ منعقد ہوا جس کی صدارت پرنسپل محمد حسین نے کی جبکہ مہمان خصوصی حاجی قمبر علی تھے۔مقابلے میں چہارم سے نویں جماعت تک کے ہر کلاس سے دو دو طلباء نے حصہ لیا۔اور اپنی پرسوز اور سریلی آوازوں سے مختلف انداز میں نعت شریف پڑھاکر حضور اکرم ﷺ کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیااور حاضریں کو خوب محظوظ کیا۔جس میں اول پوزیشن جماعت ہفتم کے طالب علم اکبر علی نے حاصل کی جبکہ ظہیر عباس جماعت نویں اور شمس الدین جماعت ششم نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔آخر میں مہمان خصوصی اور صدر محفل نے پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان