متفرق

واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج، گلگت بلتستان کے ایک درجن اخبارات نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کردیا

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے) واجبات کی عدم ادایگی پر گلگت بلتستان کے مقامی اخبارات نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کردیا .جمعرات کے روز نیوز پیپر سوسائٹی گلگت بلتستان کے صدر ایمان شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں  گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے مقامی اخبارات کے پانچ کروڑ روپے سے زائد کے بقایا جات کی عدم ادایگی پر احتجاجا کل جمعہ کے روز سے مقامی اخبارات کی اشاعت بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ھے فیصلے کے بعد گلگت بلتستان کے 12 سے زائد مقامی اخبارات پرنٹ نھیں ھونگے اجلاس میں گلگت بلتستان حکومت اور انتظامیہ کے روئیے پر سخت افسوس کا اظہار کیا گیا یاد راھے کہ گلگت بلتستان میں منظم سازش کے تحت مقامی اخبارات اور اس سے وابستہ عملے کو مالی بد حالی کا شکار بنایا جارھا ھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button