تعلیم

بچوں کی تربیت والدین اور اساتذہ کی مشرکہ ذمہ داری ہے، وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ خاندان کے بڑوں اور بزرگوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نئی نسل اورخاص طور پر اپنے بچوں کو آنے والے دور کے تقاضوں سے آگاہ کریں اور مستقبل میں ان پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، ان کے لیے اِنھیں تیار کریں۔ والدین اور اساتذہ کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو زمانے کی اونچ نیچ اور ذمہ داریوں سے آگاہ کریں۔

صو بائی وزیر نے کہا ہے کہ حضوراکرم ﷺنے تعلیم کا حصول ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض قرار دیا ہے۔ مردوں کے لیے تعلیم کا حصول اس لیے ضروری ہے تاکہ اس کی روشنی سے دنیا کو ہر قسم کے ظلم اور نا انصافی سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنا دیا جائے اور عورتوں پر علم کا حصول اس لیے فرض کیاگیا کہ وہ آنے والی نسلوں کی اچھی تربیت کر کے اس نیک کام میں حصہ داربن جائیں۔بچے اپنے والدین اور بڑوں کی نصیحت اور تعلیم پر پوری توجہ دیں اور اپنے گھر کے ماحول میں ایک ایسا کردار ادا کریں جس سے محبت اور اخلاص کی فضا کو تقویت ملے۔ہم نے گلگت بلتستان کوخو شحا ل بنا نا ہے لیکن یہ اسی صورت میں ممکن ہو سکے گا اگر ہمارے بچے اور نوجوان اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے لیئے قائم کرد ہ اداروں کے علاوہ طلباء کی کردار سازی میں گھر اور معاشرے کا انتہائی اہم کردار ہے جسے ہر گز فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں اس بات پر بھی زور دیا کہ نئی پود اور طلباء کی اخلاقی تربیت ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے تاکہ معاشرہ صیح معنوں میں مثبت سمت میں آگے بڑھ سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button