سڑکیں کشادہ اور پکی کرنے کے منصوبوں کا افتتاح کرنے پر گورنر کے شکر گزارہیں، اہلیانِ التت

ہنزہ ( اجلال حسین ) التت ہنزہ کے عوام نے التت چوک تا فورٹ اور دوئیکر کے راستے کو کشادہ کرنے اور دوبارہ پکی کرنے کے منصوبے کا افتتاح کرنے پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علیخان کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے التت کے عوام بہت مشکل میں تھے اور انکو پریشانی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میر صاحب کی کوششوں سے لکڑی کا معلق پل آر۔سی۔سی بنایا جائے گا جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔ علاقے کے عوام نے ان کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کہ یہ منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے اور عوام کو سہولت ہوگی۔ نیز اس منصوبے کی تکمیل سے سیاحوں کو بھی آسانی کیساتھ التت اور دوئیکر جانے میں آسانی ہوجائے گی اور اس کے نتیجے میں علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا جو عوام کے مفاد میں ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments