ثقافت

ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی

ہنزہ ( اجلا ل حسین ) ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔ کونسل کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس جو گزشتہ دن منعقد ہوا میں نئے کابینہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔ اس اجلاس میں ہنزہ بھر سے فنکاار اور فن سے محبت کرنے والے رجسٹرڈ ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں شامل تمام ممبران کے متفقہ رائے اور رضامندی سے سردار علی کو دو سال کے لئے صدر، کریم خان کو سینئر نائب صدر اور عالم جان کو فنانس سیکریٹری بلا مقابلہ منتخب کیے جبکہ ووٹنگ کے ذریعے سلیم الرحمان کو نا ئب صدراور خالد عباس کو جنرل سیکریٹری منتخب کیے۔ جبکہ کونسل کے باقی عہدیداران اور ڈائریکٹر کو اجلاس کے فیصلے اور کونسل کے آئین کی روشنی میں کابینہ کے منتخب نمائیندے انکی صلاحیتوں اور تجربے کی روشنی میں منتخب کریں گے جو اگلے کچھ دنوں کے اندر ہوجائے گا۔ یوں کابینہ کی تشکیل مکمل ہوجائے گی۔اجلاس میں مشاورتی بورڈ کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی جس میں کچھ پیشہ ورانہ اور فن و موسیقی سے محبت کرنے والے اشخاص کو شامل کیا جائے گا جنکا انتخاب کابینہ کرے گی۔ اجلا س میں ادارے کی کارکردگی پیش کی گئی اور فنانس سیکریٹری نے مالیاتی رپورٹ پیش کیا۔ اجلاس میں ممبران نے بہت مختصر عرصے کے اندر کونسل کی کارکردگی اور کوششوں کو بہت سراہا ، اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیااور نئی کابینہ سے توقع ظاہر کی کہ وہ اگلے دو سالوں میں کام کو مذید بہتر انداز میں چلائیں گے اور کونسل مستحکم ہو جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button